پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث چینی صدرکا دورہ ملتوی ہوا،وزیراعظم شہبازشریف کا لاہورمیں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے کے دوران کہنا تھا کہ اس قوم کے مستقبل کوبگاڑا گیا۔
ترقیاتی منصوبوں کےافتتاح اورسنگ بنیادرکھنے کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث چینی صدرکا دورہ ملتوی ہوا،لاکھ کوشش کی مگر ہمیں کہا گیا ہم دھرنے سے نہیں اٹھیں گے،اس قوم کے مستقبل کوبگاڑا گیا اور معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2014میں چینی صدرنکی آمد سے پہلے جلاؤ گھیراؤکیا،سی پیک کے منصوبوں میں بجلی کےمنصوبے لگنےتھے،دھرنے دیے گئے ،چینی وفد نےکہا پوری کوشش کرلی ڈی چوک سے نہیں اٹھ رہے،اگلے دن جی ایچ کیوگیا،راحیل شریف سے کہا آپ کچھ کریں،چیئرمین پی ٹی آئی نےانکارکردیا ہم دھرناختم نہیں کریں گے۔
اپریل 2015 میں چینی صدرشی جن پنگ پاکستان آئے، سی پیک کے منصوبوں پر دستخط ہوئے۔حویلی بہادرشاہ منصوبہ 2019میں مکمل ہونا تھا، تاخیرکے باعث منصوبے پر 74سے بڑھ کر77ارب روپے لاگت آئی۔
وزیراعظم نےلاہورگورنرہاؤس میں1263میگاواٹ کے پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا۔ ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اورسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف کوترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے لاہورمیٹروبس سروس کےتوسیعی منصوبے، شاہدرہ موڑ تا کالاشاہ کاکوکاسنگ بنیاد رکھ دیا۔
شہبازشریف نے شعبہ صحت کے تین منصوبوں کابھی سنگ بنیادرکھا۔اس کے علاوہ پی ایم رنگ روڈ کے سدرن لوپ ایس ایل تھری کا بھی سنگ بنیادرکھاگیا