سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جو کچھ کیا اس کے بعد اس کے نتائج کی ذمے داری بھی چیئرمین پی ٹی آئی پر ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تھانیدار ایک بدمعاش کو قابو کرے گا تو صورت حال کچھ نہ کچھ کمپرومائز تو ہوگی۔
نگران وزیراعظم کے نام کے معاملے پر بی این پی مینگل کی جانب سے تحفظٓت کے سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا کا کہنا تھا کہ اختر مینگل نے انوارالحق کاکڑ کی نامزدگی کی مخالفت اس لیے کی کیوں کہ کاکڑ ان کی مخالف سیاست کرتے ہیں۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کو لانے کے لیے سیاسی اور غیر سیاسی دونوں طرف مشاورت ہوئی اور مشاورت کے بعد ہی انوار الحق کاکڑ کا نام پیش کیا گیا۔