کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں بے پناہ مسائل ہیںان مسائل کے حل کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا اور میں اس سرزمین کا بیٹا ہونے کی حیثیت سے مجھے بلوچستان کے مسائل کے بارے میں بخوبی علم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتظامی سیکریٹریو ں کا تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان بھی شریک تھے۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد تعارف کے ساتھ ساتھ سیکریٹری صاحبان کو نگران حکومت کے مینڈیٹ کی گائڈ لائینز بھی دینا ہے غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کےلئے گورنس کو بہتر بنانا ہوگا اور پرامن ماحول میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے،
اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو زمہ داری دی ہے اسکا تقاضہ ہے کہ ہم خلوص نیت اور محنت سے کا م کریں اور ہمیں ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامی امور کی ادائیگی کےلئے گائڈلائز دی گئی ہیں تمام محکموں کو گائڈ لائنز فراہم کردی گئی ہیں ان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سرزمین کا بیٹا ہونے کی حیثیت سے مجھے بلوچستان کے مسائل کے بارے میں بخوبی علم ہے۔ یقینا آپ سب بھی اسی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں۔
ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے صوبے اور یہاں کے عوام کی خدمت کریں۔ نگران وزیراعلیٰ علی مرادن ڈومکی نے کہا کہ امن وامان، تعلیم، صحت اور صاف پانی کی عدم دستیابی سب سے بڑے مسئلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے مسائل کا حل بھی میری ذمہ داری میں شامل ہے اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام محکموں سے بریفنگ لے کر ان کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا اور سیکریٹری اپنے اپنے محکموں کی بریفنگ تیار کریں۔
بلوچستان کے بارے میں تاثر پایا جاتا ہے کہ یہاں ترقیاتی فنڈز صحیح استعمال نہیں ہوتے میری کوشش ہوگی کہ اس عبوری مدت میں اس تاثر کو دور کروں اور دستیاب فنڈز کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے
اورگورننس کی بہتری کی جانب بھی خصوصی توجہ دینا ہوگی اور حکومت کا کام پالیسی دینا جبکہ آپ سب کا فرض اس پالیسی پرعملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے
کہ وہ وقت کی پابندی کو خود بھی یقینی بنائیں اور ماتحت افسران و اہلکاروں کو بھی پابند کریںہم سب ملکر قواعد و ضوابط اور بلوچستان کی روایات کے مطابق آگے چلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران اپنے ضلعوں کے دورے بھی کرکے وہاں اپنے محکمے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریںا نہوں