|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2016

کوئٹہ: گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئی ،بلوچستان کے آٹھ اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ،کوئٹہ کومتبادل ذرائع سے جزوی طور پر بجلی بحال کردی گئی ،کیسکو ذرائع کے مطابق گڈوسے کوئٹہ آنے والی بجلی کی220 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لا ئن رات گیارہ بجے فنی خرابی کے باعث ٹریپ کرگئی جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت صوبے کے نو اضلاع بولان ،مستونگ ،چاغی ،نوشکی ،پشین ،زیارت ،قلعہ سیف اللہ اور ژوب کو بجلی فراہمی معطل ہوگئی ،کیسکو کے عملے نے نصف گھنٹے بعد کوئٹہ کے دو گریڈ اسٹیشنز کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی بحال کردی ۔