|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2023

کوئٹہ:نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا اچانک دورہ بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال نگران وزیراعلی کا اسپتال کی او پی ڈی اور دیگر شعبوں کا معائینہ کیا مریضوں سے علاج معالجے کے حوالے سے معلومات کی نگران وزیراعلی کا اسپتال کی صفائی کی صورتحال اور ادویات کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کیا نگران وزیراعلی کی ایم ایس اسپتال کو او پی ڈی میں مزید کاونٹر قائم کرنے کی ہدایت کی

نگران وزیرِ علی علی مردان ڈومکی نے ہسپتال کی صفائی اور مریضوں کی سہولیات 48 گھنٹوں کے اندر بہتر بنائی جائے اور ڈاکٹروں اور طبی عملے کی غیر حاضری ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے کہا کہ ہم پر کوئی سیاسی دبا نہیں جو اداروں کی بہتری میں رکاوٹ بنے ڈاکٹر اور طبی عملہ مریضوں کے ساتھ مشفقانہ رویہ رکھیں نگران وزیراعلی کی مریضوں سے بات چیت مریضوں سے سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔نگران وزیراعلی کاایک کینسر مریض کی ادویات اور ایک مریض کے آپریشن کے ااخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

نگران وزیراعلی کو ایم ایس اسپتال کی جانب سے اسپتال کے مسائل پر بریفنگ دی نگران وزیرِ علی کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کو درپیش مسائل کا حل نگران حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔کسی بھی وقت کسی بھی اسپتال تھانے اسکول یا دیگر سرکاری ادارے کا معائینہ کرسکتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ تمام اداروں کو پیشگی وارنگ ہے کہ بہتری کی جانب جائیں وزیر اعلی نے انتباہ کیا کہ جس ادارے میں کمزوری پائی گئی اسکے زمہ دار حکام کے خلاف اسی وقت کاروائی ہوگی