راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر سمیت دو فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔
آپریشن میں ایک دہشت گرد واصل جہنم اور دوسرا زخمی ہوگیاجبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت قوم کے دو بہادر بیٹے شہید ہوگئے،
ان کی شناخت میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف کے طور پر کی گئی ہے جنہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
جبکہ میجر عامر فرنٹ سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے،
میجر عامر نے دہشت گردوں کی پارٹی کو روکا۔
اس طرح شہید ہونیوالے 29سال کے میجر عامر عزیز سرگودھا کے رہائشی تھے جبکہ دوسرا شہید ہونیوالے27سال کے سپاہی محمد عارف کا تعلق ساہیوال سے تھا۔
سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
افسروں اور جوانوں کی شہادت قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔