بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے چوتو میں گاڑی کے قریب دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمیوں میں جے یوآئی رہنماحافظ حمداللہ بھی شامل ہیں۔
ترجمان جمعیت علماء اسلام اسلم غوری نے حافظ حمداللہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے،ترجمان کے مطابق حافظ حمداللہ کوزخمی حالت میں کوئٹہ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، حافظ حمداللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔