عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کے وکیل سردار عبدالرزاق نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سردار عبدالرزاق کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے ساتھ ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور ایک ملازم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔