خاران: بلوچستان کے ضلع خاران میں لیو یز لائن گیٹ کے قریب واقع ڈپٹی کمشنر کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیاجوزورداردھماکے سے پھٹ پڑا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس کے ذرائع کے مطابق خاران میں علی الصبح نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر خاران ولی محمد بڑیچ کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا ۔دستی بم گھر کے عقبی دروازے کے قریب گر کر پھٹ گیا جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں،دریں اثناء فرنٹیئر کور اور پولیس کے عملے نے کوئٹہ کے علاقے جتک اسٹاپ اور گردونواح میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور پولیس کے عملے نے کوئٹہ کے علاقے جتک اسٹاپ اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔