کوئٹہ; نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے اطراف اور گنجان آباد علاقوں میں روڑ سیکٹر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔
اور تعمیراتی کام کی رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لیا ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان بدھ کے روز مختلف زیر تعمیر سڑکوں کی سائٹ پر پہنچے جہاں انہیں متعلقہ حکام نے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے زیر تعمیر سبزل روڑ ، سریاب روڑ ، لنک بادینی ، گاہی خان چوک ، ایسٹرن بائی پاس روڈ اور سریاب ریڈیو ٹاور سے متصل تعمیر ہونے والی سڑکوں کا جائزہ لیا ۔
اور ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے دوران کاریزات کی نشاندہی کے لیے انڈر گراؤنڈ میپنگ کی جائے اور جہاں زیر زمین کاریزات موجود ہوں وہاں تیکنیکی امور کو باریک بینی سے حل کیا جائے اس مقصد کے لیے ایک سو ملین روپے مختص کئے گئے ہیں نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج مواصلاتی رابطوں کی بہتری، عوام کی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کا اہم منصوبہ ہے۔
جس میں تاخیر سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے لہذا کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت سڑکوں کے زیر تعمیر تمام منصوبوں کو فوری طور پایا تکمیل تک پہنچایا جائے ْ
تاکہ عوام کو پریشانی کے بجائے اس کے ثمرات مل سکیں میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ وہ ان منصوبوں پر کام کی رفتار کا ذاتی طور پر مستقل جائزہ لیتے رہیں گے ان منصوبوں میں مزید تاخیر قطعی قابل برداشت نہیں اس موقع پر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نئی تعمیر ہونے سڑکوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور گزشتہ ماہ اگست میں ان کے دورے کے موقع پر جن انتظامی مسائل کی نشادہی کی گئی تھی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے وہ مسائل حل کر لئے گئے ہیں جس کے بعد تعمیراتی پیش رفت میں تیزی آئی ہے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ زیر تعمیر سڑکوں کے پلان میں مجموعی طور پر پندرہ مساجد آ رہی ہیں جن کے منتظمین سے ضلعی افسران کے زریعے بات چیت کی جارہی ہے
اور توقع ہے کہ یہ مسئلہ بھی حل کر لیا جائے گا ، کوئٹہ سونا خان چوک تا طور خان ناصر روڑ کی تعمیر سے متعلق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل مینیجر کنسٹریکشن بشارت علی نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ 22.7 کلو میٹر پر محیط یہ دو رویہ سڑک 3.9 بلین روپے کی لاگت سے رواں سال مکمل کرلی جائے گی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورے کے موقع پر سیکرٹری مواصلات علی اکبر بلوچ ، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ فلائٹ لیفٹیننٹ سعد بن اسد بھی ہمراہ تھے