گوادر: گوادر ۔ میر ین ڈرائیو کے منصو بے سے ما ہی گیروں اور بوٹ میکرز کے خدشات کاازالہ نہ کر نے کے خلاف آ ل پارٹی اور بلد یاتی کونسلروں کا چےئر مین بلد یہ گوادر عا بد رحیم سہرابی کی قیادت میں دھرنا۔ پورٹ روڑ بند کر دیا گیا ۔ میر ین ڈرائیو کے منصو بے سے ما ہی گیروں اور بوٹ میکرز کے خدشات کاازالہ کیا جا ئے ۔ بلد یاتی نمائندوں اور سیا سی رہنماؤں کا مطالبہ۔ جی ڈی اے حکام نے خدشات کے ازالہ کے یقین دہانی کر ادی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آ ل پارٹی اور بلد یاتی کونسلروں نے میر ین ڈرائیو کے منصو بے سے ما ہی گیروں اور بوٹ میکر ز کے خد شات کاازالہ نہ کر نے کے خلاف بلد یہ گوادر کے چےئر مین عابد رحیم سہرابی کی قیادت میں پورٹ روڑ پر دھر نا دیا اس موقع پراُ ن کا کہنا تھا کہ وہ میر ین ڈرائیو کے منصو بے کے خلاف نہیں ہیں لیکن مطالبات پیش کر نے کے با وجود منصو بے کے آ غاز کے بعد ما ہی گیروں اور بوٹ میکر ز کے روزگار کے تحفظ کے لےئے منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے اگر منصو بے کو ما ہی گیروں اور بوٹ میکر زکے خدشات کے ازالہ کےئے بغیرمکمل کیا گیا تو لاکھوں لو گوں کا روزگار ختم ہو کر رہ جا ئے گا ۔تاہم بعد میں ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے کے حکام نے چےئر مین بلد یہ گوادر عابد رحیم سہرابی، آل پارٹی اور بلد یاتی کونسلران سے بلد یہ گوادر کے آ فس میں ملاقات کی جس میں جی ڈی اے حکام نے خدشات کے ازالہ کی یقین دہانی کرادی۔اس موقع پر بی این پی ( مینگل ) کے ضلعی صدر حسین واڑیلہ ، نیشنل پارٹی کے رہنماء ماجد سہرابی، بلد یاتی اراکین خداداد واجو اور حاجی عبدالغنی نوازش سمیت دیگر بھی مو جود تھے۔