|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2016

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان میں جاری بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں حکومت ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان میں وارننگ جاری ہونے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے تمام اضلاع کے ضلعی افسران اور محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ بلوچستان میں بارش کے بعد ہونے والی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کئے جاسکے انہوں نے کہاکہ حکومت بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہی ہے تربت ‘ آواران ‘ قلعہ عبداللہ ‘ پشین ‘ ژوب شیرانی ‘ موسیٰ خیل ‘ قلات ‘ مستونگ اور پشین سمیت دیگر اضلاع میں حالیہ بارشوں کے بعد جہاں جہاں نقصانات ہوئے ہیں ان کا تخمینہ بھی لگایاجارہا ہے اور کوشش ہے کہ نقصانات کے ازالہ کے حوالے سے مکمل تیاری ہے اور نقصانات کی اطلاع ملتے ہی پی ڈی ایم اے کی ٹیموں کو روانہ کیا جائے گا ۔