کوئٹہ: ضلع لورالائی کے علاقے رکھنی کے قریب پنجاب سے لورالائی آنے والی ڈائیو بس حادثہ کا شکار چار افراد موقع پر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے رو ز پنجاب سے لورالائی کے علاقے رکنی کے قریب تیز رفتاری اور علاقے میں بارش ہونے کی وجہ سے ڈائیو بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے متعدد زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی تاہم آر ایچ سی میں سہولتوں کا فقدان تھا ۔