|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2016

عدن: یمنی سرکاری افواج نے ملک کے تیسرے بڑے شہر طائف کے محاصرے کو توڑ دیا ہے اور فوج شہر کے مغربی حصے میں داخل ہو گئی ہے اور حوثی باغیوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے، اطلاعات کے مطابق 57افراد ان حملے میں ہلاک ہوئے، حملہ سے بیشتر سعودی فضائیہ نے اس علاقے پر شدید بمباری کی، حوثی باغیوں کا دعویٰ ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں فضائی بمباری سے ہوئی، یمن میں خانہ جنگی گزشتہ مارچ سے شروع ہوئی اور اب تک یمن کی جنگ 6000سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں، عرب ممالک کے افواج اور فضائیہ حوثی باغیوں کیخلاف جنگ کر رہی ہے، جن کو ایران کی حکومت کی حمایت حاصل ہے، طائف کے مغربی دروازے پر یہ حملہ ہوا ہے جہاں پر 25ہزار سے زائد آبادی متاثر ہوئی ہے، جناح نیوز کے مطابق یہ یمنی حکومتی افواج کی بڑی کامیابی ہے کہ انہوں نے طائف شہر کا محاصرہ توڑ دیا ہے دوسری طرف حوثی باغیوں کا دعویٰ ہے کہ 27سرکاری فوجیوں کو اس لڑائی میں ہلاک کیاگیا، حکومتی افواج کا مرکز عدن ہے جب کہ حوثی ابھی تک صنعاء پر قابض ہیں ادھر اطلاعات ہے کہ حوثی باغیوں کا ایک دفعہ سعودی عرب کا دورہ کر رہا ہے اور سعودی حکومت سے امن مذاکرات کر رہا ہے ۔