|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2023

کوئٹہ : نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ صوبائی سرکاری امور کو احسن انداز سے رواں رکھنے کے لئے ڈیجیٹل لائزیشن ضروری ہے۔

جس سے نہ صرف انتظامی امور بہتر ہوں گے بلکہ ایک موثر چیک اینڈ بیلنس کا مکینزم بھی وجود میں آئے گا نگران وزیر اعلیٰ کو صوبائی کلاؤڈ اسٹرٹیجی اور ڈیجٹل بلوچستان پالیسی سے متعلق دی جانے والی بریفنگ میں نگران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ آئی کلاؤڈ پالیسی 2023 کا مقصد محکمانہ امور میں ڈیجیٹائزیشن کے ذریعہ ایک مربوط کوارڈینیشن قائم کرنا ہے۔

اجلاس امیں نگران صوبائی وزیر پرنس احمد علی بلوچ بھی موجود تھینگران وزیراعلیٰ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پالیسی بلوچستان میں ڈیجیٹائزیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے انہوں نے کہا کہ آئی کلاؤڈ پالیسی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے۔

تاکہ اسے موثر طور پر رواں رکھا جا سکے واضح رہے نگران صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں بلوچستان آئی کلاؤڈ پالیسی 2023 سے متعلق پیش ہونے والے ایجنڈے پر کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا کمیٹی آئی کلاؤڈ پالیسی پر مکمل غور و خوض کرنے کے بعد اسے کابینہ میں منظوری کے لیے دوبارہ پیش کرے گی۔