|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2016

اسلا م آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں بارشوں کے باعث حادثات میں اب تک 49 افراد جاں بحق ہوئے75 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے باعث پنجاب میں 10 ، بلوچستان18 ، خیبرپختون خوا میں 6 ، فاٹا میں 8 ، اورکزئی میں بارش کے نتیجے میں کان بیٹھ جانے کے باعث 7 افراد جاں بحق جبکہ پنجاب میں 18، بلوچستان 22،خیبرپختون خوا 15، فاٹا 15،زخمی ہوئے ۔دوسری جانب بارش سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے75 مکانات کو نقصان پہنچا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور فاٹا میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اس دوران بالائی پنجاب ، گوجرانوالا ڈویژن اور کشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔کشمیر، ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلا ئیڈنگ کا امکان ہے ٗ مقامی ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے کے باعث بالائی فاٹا، مالاکنڈ ، ہزارہ ،راولپنڈی ڈویڑن کے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔