|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2023

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد وسا بق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ہمیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے ہم نے بلوچستان میں ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھانے کا سلسلہ شروع کیا تاکہ غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہوسکے، مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں 400 سے زائد چھوٹے ڈیم کے منصوبے شروع کئے،ہم ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے اورسب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر چلیں گے

،سب کے ساتھ تعاون کا رشتہ جوڑا تھا اس رشتے کو مزید مظبوط بنائیں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کوکوئٹہ میں سیا سی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ سا بق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ گوادر سے کوئٹہ ساڑھے چھ سو کلومیٹر کی سڑک تعمیر کرکے بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم کیں،گوادر کوئٹہ سڑک کی تعمیر سے دو دن کا سفرکم ہوکر آٹھ گھنٹے رہ گیا

،اس سڑک کی تعمیر کے دوران چالیس سے زائد نوجوان شہید ہوئے تھے انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گوادر سے خضدار اور رتو ڈیرو شاہراہ تعمیر کرکے جنوبی بلوچستان کے علاقوں کو سندھ سے جوڑا گیاان دونوں سڑکوں کی بنیادہم نے 1998-1999میں رکھی تھی،ہکلہ اور ڈی آئی خان روڈ، ہگلہ اور ڈی آئی خان کی بنیادہم نے رکھی تھی اس منصوبے پر چار سال کام رکا رہا سابق وزیر وزیراعظم میاںشہبازشریف نے دوبارہ کام شروع کرایا ۔

انہوں نے کہاکہ یارک ساگو ژوب شاہراہ کو دورویہ اور بہتر بنانے، این 50 سے ملانے کا کام ہم نے شروع کیا، بسیمہ سے خضدار تک شاہراہ تعمیرکی گئی یک مچ سے خاران کی سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا جو تقریباً تکمیل کے قریب ہے جاپان کے تعاون سے راکھی گاج سے بے واتا تک سڑک بنائی جو شمالی بلوچستان کو جنوبی پنجاب (ڈی جی خان) سے جوڑتی ہے۔سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ ہم نے قلات ، کوئٹہ، چمن ،خضدار، کراچی دورویہ (این 25) پر کام شروع کیااس پر کام نہ روکا جاتا تو اب تک مکمل ہوتی

، سولہ ماہ کی حکومت میں پھر کام شروع ہوا، دوسے تین سال میں مکمل ہوگی،اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 1998-1999میں کوسٹل ہائی وے کی بنیادہم نے د رکھی تھی گلگت سکردو ہائی وے ہم نے شروع کی، 62 ارب روپے کی لاگت سے ہم نے ہی مکمل کی، بلوچستان کے لئے ترقی اور ڈیویلپمنٹ کا جو کام ہم نے شروع کیاتھا، ہماری حکومت کے بعد وہ سفر روک دیا گیا، ہمارا شوق تھا ہماری محبت تھی ہماری فکر تھی بلوچستان کے لئے،ہم نے 1998 میں گوادر کی ترقی کا سفر شروع کیا تھا یہ آج اور کل کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو ہم نے مکمل طور پر ختم کیالوڈشیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کر دیاتھا

، بلوچستان میں 400 سے زائد چھوٹے ڈیم کے منصوبے شروع کئے، بلوچستان اور سابق قبائلی علاقوں کے پانچ ہزار سے زائد طالب علموں کو وظائف دئیے، پسماندہ علاقوں کے ان ہزاروں بچوں نے وظائف پر بہترین تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی،تربت، خضدار، ڈیرہ مراد جمالی، پشین، گوادر، نوشکی اور وڈھ میں یونیورسٹی کیمپس کھولے جہاں ہزاروں نوجوان زیر تعلیم ہیںہم گوادر تک پانی پہنچا چکے تھے بعد میں کام رک گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے اورسب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر چلیں گے سب کے ساتھ تعاون کا رشتہ جوڑا تھا اس رشتے کو مزید مظبوط بنائیں گے۔ اس موقع پر سیاسی قائدین نے میاںنوازشریف کی کوئٹہ آمد اور ملاقات پر شکریہ ادا کر تے ہوئے ملک بالخصوص بلوچستان کی ترقی کے لئے میاں نوازشریف کے جذبے اور سوچ کو سراہا، ملا قات میں قائدین کا مستقبل میں اشتراک عمل اور سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔