|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2023

اسلام آباد: جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔

جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کے جاری کردہ دونوں شوکاز نوٹس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیے۔

 

انہوں نے درخواست میں وفاق کو وزارت قانون کے ذریعہ فریق بناتے ہوئے استدعا کی کہ میرے خلاف شکایات کو کھلی عدالت میں سنا جائے۔

 

جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو دو شو کاز نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف دس شکایات زیر التوا ہیں