|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کا بینہ کا اجلاس ضلعی صدر اختر حسین لا نگو کے زیر صدارت میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن وضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ، سینئر نائب صدر یونس بلوچ، نائب صدر میر غلام رسول مینگل،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محی الدین لہڑی، جوائنٹ سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ ، سیکرٹری اطلاعات اسد سفیر، لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، کسان ماہی گیر سیکرٹری ملک محمد ابراہیم شاہوانی، خواتین سیکرٹری بی بی منور سلطانہ بلوچ نے شرکت کی اجلاس میں ضلع میں تنظیمی امور اور پارٹی کی سیاسی سر گرمیوں کا جائزہ لیا گیا مرکزی دورہ کمیٹی کو کامیاب بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کر نے کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلے میں کوئٹہ کی سطح پر مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز کا اہتمام کیا جائیگا شہید اسلم بلوچ کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس بروز جمعرات 24 مارچ شام3 بجے کو کلی میر سوراب خان قمبرانی میں منعقد ہو گا جس میں پارٹی کے مرکزی وضلعی قائدین شہید رہنماء کے قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے پارٹی کے کارکن اس تعزیتی ریفرنس اپنے بھر پور شرکت کو یقینی بنائے اجلاس میں گزشتہ روز قلات کے مقام پر پارٹی کے ضلعی کونسلرملک محمد انور نیچاری کی بہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے قاتلوں کی اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ کئی دن گزرنے کے باوجود ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ موجودہ حکمرانوں کے تعلیمی امریجنسی کے بلند وبانگ دعوے صرف اخباری بیانات تک محدود ہے تعلیمی سر گرمیاں شروع ہو تے ہوئے کئی دن گزر چکے ہیں کہ آج بھی کوئٹہ کے اکثر علاقوں کے سکولوں میں کتابیں ابھی تک نہیں پہنچے ہیں یہ عمل یہاں کے عوام کو تعلیمی لہاظ سے پسماندہ رکھنے کی ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے جس سے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو تعلیم کے حوالے سے حکمرانوں کے دعوے تو دوسرے طرف یہاں کے طالب علم حصول کتب کے سلسلے میں سرگرداں اور در بدر کی ٹھوکریں کھا کر تعلیم جیسے زیور سے محروم ہو تے چلے جا رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تمام علاقوں میں بلا رنگ ونسل کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکے تاکہ مزید تعلیمی معیار بہتر ہو سکے اجلاس میں وزیراعظم کے کوئٹہ پیکج پروگرام کے تحت سریاب کے علاقوں کو مکمل طور پر نظرانداز کر نے کی حکومتی فیصلے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اس وقت سریاب پسماندگی کے لحاظ سے سب سے پسماندہ علاقہ ہے لیکن وزیراعظم کے پروگرام کے تحت ایک بار پھر پسماندہ ترین علاقے کو نظرانداز کر کے ایسے علاقوں کو ترقی دیا جا رہا ہے جو وہاں پہلے سے تمام سہولیات دستیاب ہے انہوں نے کہا کہ میٹرو پولٹین اور ڈسٹرکٹ کونسل میں پارٹی کے کونسلران کے امتیازی سلوک اور انتقامی کارروائیوں کی نتیجے میں کونسلرز کے جو فنڈز مختص تھے ان میں کٹوتی کی گئی اور اقتدار میں شامل کونسلران کو زیادہ سے زیادہ فنڈز اور مراعات دینے کا سلسلہ جاری ہے ان علاقوں کو اس بنیاد پر نظرانداز کیا جا رہا ہے کہ ان علاقوں کے لو گوں نے گزشتہ الیکشن میں حکومت میں شامل پارٹیوں کو الیکشن میں ووٹ نہ دیا تھا اور بی این پی کو ووٹ دی انہوں نے کہا کہ بلا تعصب ، تنگ نظری، انتقامی کا رروائیوں سے بلا تر ہو کر کوئٹہ وزیراعظم پروگرام پیکج کے فنڈز کو بہتر انداز میں تقسیم کیا جائے تاکہ زیادہ پسماندہ ترین علاقے بھی ترقی کی راہ میں ہوسکے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی دورہ کمیٹی کی شیڈول کو کامیاب بنا نے اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کر نے کیلئے ضلعی کابینہ کا اجلاس 25 مارچ شام3 بجے کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا جس میں کوئٹہ میں موجود مرکزی دوستوں کو بھی مدعو کیا جائیگا تاکہ شیڈول کے پروگرام کو حتمی شکل دیا جا سکے اجلاس میں گزشتہ روز قلات میں شہید ہونیوالے پارٹی رہنماء ملک انور نیچاری کی جدوجہد اور خدمات کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات اور جدوجہد پارٹی کارکنوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے اور انہیں پائیہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مرحوم رہنماء کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور 1 منٹ کھڑے ہو کر خاموشی اختیار کی گئی ۔