متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن منا لینے سے حقوق نہیں ملیں گے۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عملی جدوجہد کے ذریعے ہی حقوق کا حصول ممکن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور غزہ سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پابندی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی بلکہ خود کئی مسائل کی آماجگاہ ہوتی ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان انسانی حقوق سے محروم تمام افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔