|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2023

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ ایسی ریاست نہیں بننی چاہیے جہاں انسانی حقوق پامال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی پر صدرمملکت بھی خاموش نہ رہ سکے۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں عارف علوی نے کہا کہ بولے سابق وزیرخارجہ سے غیرمہذب سلوک ہوا۔ ایسے واقعات مناسب نہیں۔ ایسی ریاست نہیں بننی چاہیے جہاں انسانی حقوق اور وقار پامال کیا جائے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی پولیس کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔ کسی بھی سیاستدان کے ساتھ ایسا برتاؤ قابلِ افسوس ہے۔ انتظامیہ شاہ محمود قریشی کےساتھ اس رویہ کا نوٹس لے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد بھی رہائی نہ ملی۔ اڈیالہ جیل سے نکلتے ہی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے مزاحمت بھی کی مگر راولپنڈی پولیس نے ایک نہ سُنی اور بکتربند گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔