|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2023

اسلام آباد /لاہور/پشاور/کوئٹہ: ملک میں عام انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ، شاہ محمود قریشی ،

سابق وزیر اعلیٰ اختر مینگل اور شیخ رشید احمد سمیت کئی رہنمائوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جبکہ نواز شریف، شہباز شریف ، مریم نواز بلاول بھٹو اور جہانگیر ترین کے کاغذات منظور کرلیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اورمیانوالی سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی این اے 122 لاہور اور این اے 89 میانوالی سے مسترد کیے گئے۔ریٹرننگ افسر این اے 122 کے مطابق بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں، کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں جبکہ ریٹرننگ افسر 89 کفایت اللہ نے کہا کہ

این اے 89 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کئی اعتراضات کے باعث مسترد کیے،

ان کے کاغذات نادہندہ اور سزا یافتہ ہونے پر مسترد کیے۔این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی اور خرم لطیف کھوسہ سمیت 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی کے تین اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔شاہ محمود قریشی نے این اے 150، 151، این اے 214 تھرپارکر اور حلقہ پی پی 218 سے کاغذات جمع کرائے تھے۔

اس کے علاوہ ان کے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو کے کاغذات نامزدگی این اے 150اور 151سے مسترد ہوئے۔

زین قریشی اور مہر بانو کے کاغذات نامزدگی پی پی 218 جبکہ زین قریشی کے کاغذات نامزدگی پی پی 219 سے بھی مسترد کردیے گئے۔این اے 57 سے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

این اے 57 سے مسلم لیگ (ن )کے چوہدری دانیال اور سجاد خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے

جبکہ اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے چوہدری عدنان کے کاغذات منظور ہوئے۔

جھنگ کے این اے 108 سے پی ٹی آئی کے صاحبزادہ محبوب سلطان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور اور اسی حلقے سے پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جبکہ اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

این اے 130 لاہور سے پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔این اے 51 مری سے پی ٹی آئی کے لطاسب ستی اور سہیل عرفان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے جبکہ این اے 51 مری سے پی ٹی آئی کے سردار محمد سلیم خان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

رہنما پی ٹی آئی ملک عامر ڈوگر کے این اے 149 ملتان سے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے۔پی ٹی آئی کے جمشید دستی کے مظفرگڑھ سے این اے 175، 176 اور پی پی 269 ، پی پی 271 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے جبکہ این اے 175، 176 سیجمشید دستی کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔

رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پی پی 172 سے مسترد، پی ٹی آئی رہنما اعظم نیازی اور بجاش نیازی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے جبکہ اسی حلقے سے ن لیگ کے رانا مشہود کے کاغذات منظور کر لیے گئے۔

رہنما پی ٹی آئی ملک عامر ڈوگر کے این اے 149 ملتان سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جبکہ این اے 180 کوٹ ادو سے پی ٹی آئی کے روپوش رہنما شبیر علی قریشی، غلام مصطفی کھر،

اہلیہ ایونیہ مصطفی اور آزاد امیدوار فیاض چھجڑا کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔پی پی 80 سے پی ٹی آئی کے نعیم پنجوتھا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے اسدقیصر کے این اے 19 اور پی کے 50 ، این اے 20 اور پی کے 52 اور 53 سے پی ٹی آئی کے شہرام ترکئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

این اے 44 ست علی امین گنڈاپور کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے

جبکہ ان کے وکلا نے فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مطابق خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے 29 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوئے جن میں شیرافضل، شیر علی ارباب اور شاندانہ گلزار شامل ہیں۔

سوات سے مراد سعید، فضل حکیم اور ڈاکٹر امجد کے کاغذاتِ مسترد جبکہ دیر سے محمد اعظم اور صبغت اللہ کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوئے۔پی ٹی آئی نے بتایاکہ مردان سے عاطف خان اور علی محمد خان، صوابی سے اسد قیصر، شہرام ترکئی،

شہریار آفریدی اور علی امین گنڈاپور جبکہ این اے 28 سے تیمور جھگڑا کے کاغذات نامزگی مسترد کردیے گئے۔بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کے قومی اسمبلی کی 2 اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

خضدار سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 256 سے اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔آر او نے بتایاکہ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 20 خضدار سے بھی اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔آر او کے مطابق اخترمینگل کے کاغذات اقامے کی وجہ سے مسترد کیے گئے۔

ادھر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 سے بھی سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ریٹرنگ آفیسر کے مطاق اختر مینگل کے پاس متحدہ عرب امارات کا اقامہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے 263 سے مسترد ہوئے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق قاسم سوری نادہندہ اور مفرور ہیں ان کا شناختی کارڈ بھی بلاک ہے

لہذا کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔این اے 262 پر 55 امیدواروں میں سے37 کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے جبکہ 18 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔این اے 262 پر پشتونخوا میپ کے نواب ایازجوگیزئی، پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے خوشحال کاکڑ اور پی ٹی آئی کے ظہورآغا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے والوں میں شامل ہیں۔این اے 264 کوئٹہ سے میر خالد لانگو اور پرنس عمر احمد زئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جبکہ جمال رئیسانی ،کبیر احمد، صلاح الدین مینگل، فرید رئیسانی، حضور بخش اور سردار عبدالرزاق کے کاغذات منظور کیے گئے۔پی بی 22 لسبیلہ سے سابق وزیراعلی جام کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

 بلوچستان میں عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ،

2419امیدواروں میں سے 1941کے کاغذات منظور جبکہ 479کے کاغذات نامزدگی مسترد، سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 42کوئٹہ IVپر 55جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263کوئٹہ IIپر 38مسترد ہوئے ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 255پر پر 54جبکہ پی بی 9کوہلو میں 47امیدوار حصہ لے رہے ہیں،

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں آج سے دائر کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن آف کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں 25سے 30دسمبر تک عام انتخابات میں صوبے کی 16قومی اسمبلی کی نشستوں پر حصہ لینے کے لئے 612مرد اور 19خواتین کے کاغذات نامزدگی کا جائزہ لیا گیا مجموعی طور پر 631امیدواروں میں سے 1خاتون اور 91مرد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ 539امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے

جن میں 521مرد اور 18خواتین شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 51جنرل نشستوں پر 1788امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی جن میں 46خواتین اور 1742مرد شامل تھے جانچ پڑتال کے دوران 39خواتین اور 1363مرد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیکر منظور کئے گئے جبکہ 386امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جن میں 379مرد اور 7خواتین شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق این اے 251پر 29امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

جبکہ ایک کے مسترد کئے گئے اسی طرح حلقہ این اے 252پر 45امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے این اے253 پر39 کے کاغذات منظور جبکہ 2 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے ،این اے 254 پر36 امیدواروں کے کاغذات منظورہوئے ، این اے255 پر 54امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ 2کے مسترد، این اے 256 پر 20امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ دوکے مسترد، این اے257پر 32امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ ایک کے مسترد، این اے 258 پر 24امیدواروں کے کاغذات منظور ، این اے 259پر 29امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ دو کے مسترد ہوئے ،این اے 260 پر 39امیدواروں کے کاغذات منظور ،

این اے 261 پر 40امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ 2کے مسترد ہوئے ، این اے 262 پر 37امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ 17کے مسترد ہوئے ، این اے 263پر سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی 38مسترد جبکہ صرف 27منظور ہوئے ، این اے 264 پر 34امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ 13کے منظور ہوئے ، این اے 265 پر 29امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 7کے مسترد ہوئے ، این اے 266 پر 25امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 5کے مسترد ہوئے ۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ

اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 1 پر 33امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 7کے مستر د ہوئے ،

پی بی 2 پر 34کے منظور جبکہ 1کے مسترد، پی بی 3 پر 34کے منظور، پی بی 4 پر 39کے منظور جبکہ ایک کے مسترد، پی بی 5 پر 43کے منظور جبکہ تین کے مسترد، پی بی 6 پر 44کے منظور جبکہ تین کے مسترد، پی بی 7 پر 39کے منظور جبکہ 2کے مسترد ہوئے ، پی بی 8پر 32امیدواروں کے کاغذات منظور ، پی بی 9 پر 47امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ، پی بی 10 پر 22 امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے ، پی بی 11 پر 16کے کاغذات درست جبکہ 4کے مسترد ہوئے ،

پی بی 12 پر 38امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ، پی بی 13پر 37امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ ایک کے مسترد ہوئے ، پی بی 14 پر 36جبکہ پی بی 15 پر 24امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ،

اسی طرح پی بی 16 پر 44امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ ایک کے مسترد ہوئے ، پی بی 17 پر 31امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ، پی بی 18 پر 18امیدواروں کے کاغذات نامزدگی

منظور جبکہ تین کے مسترد ہوئے ، پی بی 19 میں 24امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ ایک کے مسترد ہوئے ،پی بی 20 میں 14امیدواروں کے کاغذات درست جبکہ 4کے مسترد ہوئے ، پی بی 21 میں 33امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ، پی بی 22 میں 26امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 1کے مسترد ہوئے ، پی بی 23 میں 11کے منظور 6کے مسترد ہوئے ، پی بی 24 میں 22امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے ، پی بی 25میں 20کے منظور جبکہ 6کے مسترد ہوئے ،پی بی 26 میں 20کے منظور تین کے مسترد ہوئے ،

پی بی 27 میں 24جبکہ پی بی 28 میں 21امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ،پی بی 29 میں 14امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 2کے مسترد ہوئے ، پی بی 30 میں 12کے کاغذات منظور ہوئے ، الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پی بی 31میں 24امیدواروں کے کاغذات منظور ایک کے مسترد ہوئے ، پی بی 32میں 32کے منظور ایک کے مسترد ہوئے ، پی بی 33 میں 27کے منظور جبکہ ایک کے مسترد ہوئے ، پی بی 34 میں 32امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ،

پی بی 35 میں 19امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ تین کے مسترد ہوئے ، پی بی 36 میں 43کے منظور جبکہ 4کے مسترد ہوئے ، پی بی 37 میں 28امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ، پی بی 38 میں 17امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 24کے مسترد ہوئے ، پی بی 39 میں 17کے منظور جبکہ 44کے مسترد ہوئے ،

پی بی 40 میں 20کے منظور جبکہ 28کے مستر د ہوئے ، پی بی 41میں صرف 9امیداروں کے کاغذات منظور جبکہ 51کے مسترد ہوئے ، پی بی 42 میں سب سے زیادہ 55امیدواروں کے کاغذات نامز دگی مسترد جبکہ 26کے منظور کئے گئے ،اسی طرح پی بی 43 میں 41امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 29کے مسترد ہوئے ، پی بی 44 میں صرف 10کے منظور 30کے مسترد ہوئے ، پی بی 45 میں 29کے منظور 19کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ،پی بی 46 میں 34امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 14کے مسترد ہوئے ،

پی بی 47 میں 31کے منظور 6کے مسترد ہوئے ، پی بی 48 میں 28کے منظور 8کے مسترد ہوئے ، پی بی 49 میں 27کے کاغذات منظور 4کے مسترد ہوئے ،پی بی 50 میں 21کے منظور 8کے مسترد ہوئے ، پی بی 51 میں 35امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 7کے مسترد ہوئے علاوہ ازیں اسلام آباد(این این آئی)ملک میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پراپیلیں

(آج) اتوار سے دائر ہوسکیں گی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہونے اور منظور یا مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے کئی امیدواروں کے کاغذات منظور اور مسترد کردیے گئے ہیں،

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پراپیلیں (آج) اتوار سے دائر ہوسکیں گی۔ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلوں کا عمل 3 جنوری تک جاری رہے گا اور 10جنوری تک اپیلٹ ٹریبونلز میں اپیلوں پر سماعت اور فیصلے ہوں گے۔انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024ہوگی۔امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائیں گے اور 8 فروری کو پولنگ ہوگی۔

 

عام انتخابات کاغذات نامزدگی کا دوسرا مرحلہ مکمل نامور سیاسی شخصیات کے کاغذات نامزدگی مسترد این اے 256 قومی اسمبلی کی نشست سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سابق صوبائی وزیر خالد ہمایوں لانگو

پی بی اٹھارہ خضدار ون سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ میر اسرار اللہ خان زہری سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ظفر اللہ خان زہری اور مولانا عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی بھی کیسکو کے بقایاجات کی وجہ سے مسترد کردیئے گئے

آئندہ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد متعدد نامور سیاسی شخصیات کے کاغذات نامزدگی مسترد تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے256 قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین حلقوں سے نامور سیاسی شخصیات انتخابی عمل سے خارج جن میں قومی اسمبلی کی حلقہ این اے 256 سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل دبئی کا قامہ رکھنے اور اسے ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد گردیئے گئے

پی بی اٹھارہ خضدار ون سے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ میر اسرار اللہ خان زہری کے تعلیمی اسناد پر جعلی ہونے اور فیصلے میں تاحیات نااہلی کا فیصلہ ہونے پر مسترد کیا گیا اور جمعیت علما اسلام کے رہنما سابق وزیر داخلہ میر ظفر اللہ خان زہری کے کاغذات اسلام آباد ہاؤس کا نا دہندہ اور زیر کفالت افراد کو ظاہر نہ کرنے پرکاغذات نامزدگی بھی مسترد ہو گئے

پی بی اٹھارہ سے جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا عبدالکریم کیسکو کے نادہندہ ہونے کی وجہ سے بھی انتخابی عمل سے باہر ہوگئے خضدار پی بی انیس خضدار ٹو سے جمعیت علما اسلام کے رہنما سردار علی محمد قلندرانی پر کیسکو کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے

خضدار پی بی بیس خضدار تھری سے سابق وزیر خزانہ میر خالدہمایوں لانگو کے کاغذات نامزدگی نیب کے مقدمہ نمبرNO.01/2017سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے جب کہ اسی حلقے سے محمد جواد اور عبدالکبیر کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے