وئٹہ: بلوچستان سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کسی بھی ٹرانس جینڈر یا خواجہ سرا نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔
الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کسی بھی ٹرانس جینڈر یا خواجہ سرا کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ الیکشن کے لیے جو فارم بنایا گیا ہے اس میں جنس کا خانہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کسی تیسری جنس سے متعلق معلومات کی گنجائش ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ یہ فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان نہیں بلکہ پارلیمنٹ نے بنایا ہے۔