|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2024

دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں تعینات پاکستانی سفیروں کی کانفرنس 2024 اختتام پذیر ہوگئی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں موجودہ دور کے چیلنجوں اور مواقع کے ذریعے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے پر غور کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بارے میں اپنے وژن سے آگاہ کیا جبکہ کانفرنس میں شریک سفیروں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے کہا کہ شرکا نے اقتصادی سفارت کاری، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد، اصولوں، کثیرالجہتی اور بین الاقوامی قانون کیلئے پاکستان کی مسلسل وابستگی پر زور دیا۔