|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2024

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے اس لیے بہت جگہوں پر سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس لیےفیصلے کو کسی غلط نظریے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد کے ماڈل کالج فار بوائز پہنچے جہاں انہوں نے الیکشن عمل کا جائزہ لیا اور ووٹرز سے انتظامات پر بات چیت کی۔

اُنہوں نے’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں، کوشش کریں شہری اپنے حق کو استعمال کریں۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرن آؤٹ کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہو گا لیکن امید ہے سب بہتر ہو گا۔