خوشاب کے حلقہ این اے 88 ٹو کے 26 پولنگ اسٹیشن پر کل ری پولنگ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت خوشاب کے حلقہ این اے 88 ٹو کے 26 پولنگ اسٹیشن پر کل ری پولنگ ہوگی، پولیس نے ریٹرنگ آفس کو ریڈ زون ڈکلیر کردیا ہے، ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے سیکورٹی کا جائزہ لیا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 88 کے 26 پولنگ اسٹیشن پر الیکشن کمیشن نے ری پولنگ کے احکامات جاری کیے ہے،8 فروری کو مشتعل افراد نے آ ر او آ فس میں بیلٹ باکس کو آگ لگا دی تھی۔
واضح رہے کہ غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اس نشست سے آزاد امیدوار محمد معظم شیر 67800 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اکرم خان 60170 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔