|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2024

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین(پی ٹی آئی پی ) کے سربراہ پرویزخٹک نے پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے اجلاس میں پی ٹی آئی پی سربراہ نے کہا کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے استعفا دے درہا ہوں، پرویز خٹک کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ کچھ روز قبل بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پرویز خٹک نے پارٹی عہدے سے استعفی دےد یا ہے تاہم سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر ضیااللہ بنگش نے پرویز خٹک کے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے استعفیٰ دینے سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کر دی تھی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل جہانگیر ترین نے عام انتخابات میں شکست پراستحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی اور اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ میں پاکستانی عوام کی مرضی کا بے پناہ احترام کرتا ہوں اس لیے میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔