|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2016

خضدار: تحصیل وڈھ کے علاقہ گر شند کے مقام پر سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کی ذد میں آکر ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ایک کمسن بچی شدید زخمی مرنے والوں میں موٹر سائکل سوار حبیب اللہ ولد رسول بخش قوم چھٹہ ،اسکی ہلیہ(ع ) اس کا کمسن بیٹا چار سالہ جمیل احمد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ چھ سالہ بیٹی عالیہ شدید زخمی ہوئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنلSPمحمد اشرف جتک اسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی،SHOوڈھ مجید مری ، ااور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاران موقع پر پہنچے پولیس ذرائع کے مطابق حبیب اللہ اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ ایک موٹر سائیکل پر گھر سے کاشت کاری کی غرض اپنی کھیتوں پر جا رہا تھا کہ کلی چھٹو گر شند کے مقام پر سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز بارودی مواد سے ٹکرائے جس کے نتیجے میں حبیب اللہ ، اسکی اہلیہ اورایک بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک اور بچی شدید زخمی ہوگئی پولیس نے نعشوں کو قریب واقع وڈھ اسپتال منقل کیا جب کہ زخمی بچی کو مزید علاج کی غرض سے کراچی منقل کیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے پولیس واقع سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے وڈھ پولیس کے SHOکے مطابق وڈھ پولیس تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف 3.4ایکس پولوز07ATA.427.302ق د کے تحت مقد مہ درج کی گئی ہے کے، دھماکے میں جان بحق افراد کی نمازے جنازے میں علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ایک ہی گھر سے 3جنازے اٹھ نے پر ہر آنکھ اشکبار تھی یاد رہے