|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے تاجر رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بجلی اور گیس کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر اعظم سے ایف پی سی سی آئی کے نمائندہ تاجر وفد کی ملاقات ہوئی جو تقریبا 45 منٹ جاری رہی۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ بھارت میں 6 سینٹ جبکہ بنگلہ دیش میں 8 سینٹ فی یونٹ بجلی مل رہی ہے ،اتنی مہنگی بجلی پر ایکسپورٹ کیسے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر ایک سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی وزیراعظم نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں پر تاجر برادری کی ڈیمانڈ جائزہے، اگلی میٹنگ 2 مئی کو اسلام آباد میں ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد آکر متعلقہ وزارتوں سے ملاقات کریں تاکہ مسئلہ حل ہو ۔