کوئٹہ(: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو کو ئٹہ، نو شکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، مستونگ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، کیچ اور آواران میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔
اس دوران بارکھان میں 12، ژوب میں 10، قلات میں 02 اور کوئٹہ میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تا ہم شام اور رات میں کوئٹہ، ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔زیارت سنجاوی اور گرادنوح میں گزشتہ روز ہونے والے بارش کی باعث متعدد رابط سڑکیں بند ہو گئی ہے
زیارت سنجاوی اور گرادنوح میں گزشتہ روز ہونے والے طوفانی بارش اور سیلابی ریلے سے زیارت کو کوئیٹہ سے ملانے والی مین شاہراہ کیچ کی مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ہے سیلابی ریلے پل کا ایک حصہ بہیہ جانے سے زیارت کوئیٹہ ۔سنجاوی کوئیٹہ ۔
دکی کوئیٹہ شاہراھ مکمل طور پر بند ہو گئی جسکی وجہ اس شاہراھ پر سفر کرنے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔
گزشتہ روز سے بارکھان اور اس کو گردنواح میں شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث مختلف مقامات پر تیار فصلیں تباہ۔ یونین کونسل چھپر اور مہمہ صمند خان میں گزشتہ روز شدید ژالہ باری کے باعث تیار فصلیں شدید متاثر ہوئی جبکہ مہمہ صمند خان میں کمرے کی چھت گرنے سے 12 سالہ بچہ کے سر پر کمرے کا گاڈر لگنے کی وجہ سے جان بحق ۔
بچے کی موت پر ڈپٹی کمشنر بارکھان نے ہیلتھ سیکرٹری کو تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔کئی مقامات پر کچے کمرے گرنے کی اطلاعات بھی موصول ضلع انتظامیہ نے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے
جبکہ بارش کے باعث گزشتہ روز سے اب تک بجلی غائب موبائل نیٹ ورک بھی معطل مقامی آبادی دنیاوی رابطے سے منقطع ۔
جبکہ محکمہ موسمیات نے 29 اپریل تک ہلکی اور تیز بارش کی بھی پیش گوئی کر دی ہے۔ بلوچستان بارشوں سے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی رواں ماہ ہونے بارشوں کے دوران آسمانی بجلی اورچھتیں گرنے .
اور برساتی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں 21افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہلاکتیں سوراب،تفتان پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ میں ہوئیںبارشوں سے صوبے میں 2161مکانات کو نقصان پہنچا251مکانات مکمل تباہ اور 1910مکانات کو جزوی نقصان پہنچا
بارشوں سے 14 شاہراہوں اور 3 پلوں کو نقصان پہنچا بارشوں سے115مویشی ہلاک اور 62ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو زندگی گزارنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔