|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2024

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے سوال اٹھایا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں دفتر کیوں نہیں کھولتے؟

 وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنے چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں ہوں، میں نے کہا کہ ایکس کی بندش درست عمل نہیں تھا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کا سارا نیٹ ورک ایکس پر موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہتکِ عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ اس پر عمل درآمد کا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے یہ بھی کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے۔