|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2016

کوئٹہ: کالعدم بی ایل ایف کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے بھانجے عید محمد عرف ثناء اور سالہ مہر اللہ محمدحسنی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اللہ نزر زندہ ہے اور اس وقت بلوچستان کے کسی علاقے میں موجود ہے ۔انہوں نے یہ بات خضدار میں ہتھیار ڈالنے کے بعد کوئٹہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ فی الحال ہمارا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے تاہم ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ زندہ ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ جب وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹر اللہ نزر ایک آپریشن میں مارا گیا ہے ۔تو اس کے کچھ عرصے بعد ڈاکٹر اللہ نزر نے اپنی ویڈیوں جاری کی تھی جس میں وہ حشاش بشاش ایک دیوار کے ساتھ بیٹھے تھے جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وہ ٹھیک ہے اور نہ ہی زخمی ہے ہم اپنی بات پر ابھی بھی قائم ہے کہ ڈاکٹر اللہ نزر زندہ ہے اور بلوچستان کے کسی علاقے میں موجود ہے ہم نے کسی دباؤ کے بغیر ہتھیار ڈالے ہیں اور قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں اور پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کیلئے کام کرینگے ۔