|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2016

اسلام آباد :  وزیر اعظم کے لندن سے اسلام آباد پہنچتے ہی تمام چہ مگوئیوں نے دم توڑ دیا ۔ نواز شریف آج پاناما لیکس پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گے ، تحقیقاتی کمیشن کیلئے اپوزیشن کا مطالبہ بھی زیر غور آئے گا ۔ نواز شریف چیک اپ کے بعد وطن پہنچ گئے ۔ ایئر پورٹ پر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے درمیان سیاسی صورتحال پر بات چیت بھی ہوئی ۔ اسحاق ڈار نے نواز شریف کو اپوزیشن سے رابطوں پر بریفنگ دی ۔ تحقیقاتی کمیشن سے متعلق نکات سے بھی آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم کے اسلام آباد پہنچے کے بعد ان کی واپسی کے حوالے سے جاری چہ مگوئیاں ختم ہوگئیں لیکن پاناما کا ہنگامہ برقرار ہے جس پرغور کیلئے اہم اجلاس آج ہوگا ۔ تحقیقاتی کمیشن کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا ۔ ادھر مریم نواز کہتی ہیں وزیر اعظم کی وطن واپسی نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے ۔