|

وقتِ اشاعت :   July 12 – 2024

زاہدان : پاک ایران 11 واں سرحدی تجارتی کمیٹی اجلاس ایران کے شہر زاہدان میں منعقد ہوا اجلاس میں پاکستانی اور ایرانی سرحدی حکام نے شرکت کی پاکستانی وفد کی قیادت کسٹم کلکٹر عرفان جاوید جبکہ ایرانی وفد کی سربرائی صنعت اینڈ مائنز ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ایرج حسن پور کررہے تھے٫

پاکستانی وفد میں ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی،تفتان کسٹم کے آفیسران ،اسسٹنٹ کمشنر واشک ،اور ریلوے کے آفسیران بھی شامل تھے ذرائع کے مطابق اعلی سطح اجلاس میں پاک ایران دو طرفہ تجارت اور ٹرانسپورٹ، ماہی گیری، معدنیات ودیگر سرحدی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی

اجلاس میں پاکستان کی پیداواری برآمدات کی نمائش ایران میں کرنے پر اتفاق کیا گیا اور پاک ایران ریلوے لائن کے ذریعے ایل پی جی گیس کے کاروبار پر بھی زور دیا گیا اس کے علاوہ پاکستانی وفد نے پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل کی کراسنگ پوائنٹ گیس ،بجلی،انٹرنیٹ سروس،مواصلاتی نظام ،کی درخواست کی گئی ایرانی وفد نے پاکستانی وفد کو یقین دہانی کرائی گئی ایک ہفتے کے اندر ماشکیل کا دروہ کرکے رپورٹ مرتب کیا جائے گا

اس کے علاوہ پاک ایران سرحدی آمد رفت کے لیے راہداری سسٹم کی بحالی پر بھی اتفاق گیا یاد رہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر چاغی ودیگر آفسیران اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں موجود ہیں