|

وقتِ اشاعت :   July 14 – 2024

کوئٹہ: ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کا ماتمی جلوس امام بارگاہ کلاں پرنس روڈسے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا میکانگی روڈ پر امام بارگاہ ناصرالعزاء پر اختتام پذیر ہوگیا ۔

جلوس کی سیکورٹی پر 4ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں سمیت ایف سی ،بی سی، لیویز ،اہلکارسیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔

کوئٹہ، کچھی، جعفر آباد، جھل مگسی میں موبائل فون سروس صبح 6بجے سے رات 8بجے تک بند ر ہی جلوس کے راستوں کو قناتیں لگا کراورٹرک کھڑے کر کے سیل کیا گیا تھا ، پاک فوج کی 5 پلاٹون کیو آر ایف اسٹینڈ بائی ر ہیں۔تفصیلات کے مطابق ساتویں محرم الحرام کاشبیہ ذوالجناح و علموںاور تعزیوں کا ماتمی جلوس امام بارگاہ کلاں پرنس روڈسے ناظم اعلیٰ صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس انجینئر جواد رفیعی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، میر یاسین مینگل، حضرت علی اچکزئی سمیت کی قیادت میں امام بارگاہ کلاں پرنس روڈ سے برآمد ہوا جلوس روایتی راستوںپرنس روڈ آرٹس سکول روڈ آرچر روڈ لیاقت بازار پرنس روڈ سے ہوتا ہوامیکانگی روڈ پرا مام بارگاہ ناصرالعزاء پر اختتام پذیر ہو گیا

جلوس کی نگرانی کیلئے چھتوں اور داخلی راستوں پر ایف سی اور پولیس کے 5ہزار اہلکاروں کو جبکہ پہاڑوں پر 2سو لیویز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا

شہر بھر میں پولیس ، اے ٹی ایف اور ایف سی کے جوان گشت کر تے رہے ۔جبکہ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سمیت دیگر افسران آئی جی آفس میں قائم کنٹرول روم میں جلوس کی مانیٹرنگ کرتے رہے ساتویں محرم الحرام کے موقع پر کوئٹہ، بولان، جعفر آباد، جھل مگسی میں موبائل فون سروس صبح 6بجے رات 8بجے تک بند رہی موبائل فون اور نیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔