سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے 2015 میں لگائے گئے بجلی کے پلانٹس سارے مسائل کی وجہ ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ مطالبہ کہ ان پلانٹس کو بند کر دیا جائے یا کسی طرح ان کی ادائیگیاں روک دی جائیں تو یہ ممکن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام پلانٹ ریاست پاکستان کی گارنٹی پر لگے ہیں اور اس سے عدالتوں کا عمل دخل ختم کر دیا گیا تھا، جبکہ یہ زیادہ تر سنگاپور میں چیلنج ہونے ہیں اور دوسری طرف چین سے تعلقات بھی خراب ہوتے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایسے میں ہونا کچھ نہیں لیکن جماعت اسلامی اگر اتنے دور سے عطا تارڑ سے مذاکرات کرنے آئی تھی تو پھر ان کی سیاست کو نقصان ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو چاہئے کہ اب اپوزیشن جماعتوں تحریک انصاف اور جمیعت علمائے اسلام کو مدعو کرکے باقی معاملات کو تحریک کا حصہ بنائیں۔