لیہ: کروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی جن میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد شامل ہیں۔
لیہ کے نواحی علاقے کروڑلعل عیسن میں زیریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے 8 افراد شامل بھی ہیں، جن میں 6 سگے بھائی اور ان کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے مٹھائی کے نمونے تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جہاں مٹھائی کی دکان سیل کر کے مالک کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں جب کہ 3 ملزمان گرفتارکرکے تھانہ فتح پورمیں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزشاہد نامی شخص نے بچے کی پیدائش پر خوشی میں اپنے قریبی رشتے داروں کو گھر پر دعوت دی اورمٹھائی کھلائی، مٹھائی کھاتے ہی متعدد افراد کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے خوشی کے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی تھی۔
لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی
وقتِ اشاعت : April 22 – 2016