کوئٹہ: بلوچستان بھر میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے نصیر آباد ڈویژن نشیبی علاقے زیر آب آگئے زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی بجلی کا نظام درہم برہم لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ندی نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا
حب ڈیم کی سطح 323فٹ سے بڑھ کر 326فٹ تک پہنچ گئی بارش کی وجہ سے کوئٹہ زیارت سنجاوی دکی روڈ سیلابی ریلے کے باعث ٹریفک کیلئے بند ہوگیا
کوہلو سبی قومی شاہراہ سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی کوہلو کا کوئٹہ سبی سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا دریائے ناڑی کنال میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا 85 ہزار کیوسک سے گزر رہا ہے دریائے لہڑی سے 78 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے بولان ندی پنجرہ پل سے 10000 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلے گزر رہے ہیں
صحبت پور میں بارش کے بعد ترقیاتی منصوبہ کا پول کھل گیابیلہ کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب سے متاثرہ علاقے میں راستہ بحال کردیا ضلعی انتظامیہ نے طوفانی بارشوں کے باعث الرٹ جاری کردیا
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 6اگست جاری رہے گاتفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ وگردونواح سمیت بلوچستان بھر میں تیز ہواؤں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ضلعی ہیڈ کوارٹر صحبت پور سمیت کئی علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش۔
بجلی غائب نظام درہم برہم۔
برسات سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ڈپٹی کمشنر آفس میں فلڈ ایمرجنسی روم قائم۔تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر صحبت پور سمیت تمام تحصیلوں میں مون سون کی گرج چمک کے لئے ساتھ ہونے والی چند منٹ جاری رہنے والی مون سون کی پہلی بارش کی وجہ سے گرمی کا رور ٹوٹ گیا ہے اور اس پہلی بارش ش کی بعد حسب معمول بجلی بھی غائب رہی
۔بارش کے بعد شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا اور کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے ند نالے بپھرچکے ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنر صحبت پور کی آفس میں رین فلڈ ایمرجنسی روم قائم کیا گیا ہے حب ڈیم میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں 3 فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈیم کی سطح 323 فٹ سے بڑھ کر 326 فٹ تک پہنچ گئی ہے مقامی ذرائع کے مطابق، دریجی اور سارونہ کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوئی ہیں جس کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔
آج دریجی کے مختلف مقامات پر بھی شدید بارشیں ہوئیں، جس کی وجہ سے مزید سیلابی ریلے حب ڈیم کی طرف رواں دواں ہیں حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق، پانی کی سطح میں اضافے کے بعد ڈیم کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں اگر بارشیں اسی شدت سے جاری رہیں تو ڈیم میں پانی کی سطح مزید بڑھ سکتی ہے علاقے کے کسانوں اور عوام نے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا ہے
کیونکہ اس سے زرعی سرگرمیوں اور پینے کے پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ مقامی حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ سیلابی صورتحال میں کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔زیارت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، پیچی ڈیم کی جانب زیارت شہر سے بڑے سیلابی ریلے کا گزرہے ہیں
زیارت اور گرادنوح میں موسلادھار بارش ہوا بارش کی باعث ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی بارش کی وجہ سے کوئٹہ زیارت سنجاوی دکی روڈ سیلابی ریلے کے باعث ٹریفک کیلئے بند ہوگیا دور دراز پہاڑی علاقے سے متعدد سڑکیں بند ہے بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے سیلابی ریلوں سے زیارت کے درجن بھر چھوٹے ڈیم سیلابی ریلوں کے پانی سے بھر گئے۔
کوہلو شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، ندی نالوں میں طغیانی لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، ندی نالوں میں طغیانی آگئی سوناری نالہ اور گراؤنڈ وڈھ کے مقامات پر کوہلو سبی قومی شاہراہ سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی کوہلو کا کوئٹہ سبی سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
سبی شہر اور گرد و نوا ح کے علاقوں میں گزشتہ رات موسلا دھار بارش کے باعث دریائے ناڑی کنال میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا 85 ہزار کیوسک سے گزر گیا جس کے باعث ضلعی انتظامیہ سبی کی جانب سے دریائے ناڑی کنال کے ارد گرد کے مکینوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان بھر میں مون سون سیزن کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے سبی شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں گزشتہ رات موسلا دار بارش کے باعث دریائے ناڑی کنال میں درمیانے درجے کا سیلابی ریلا 85 ہزار کیوسک سے گزر رہا ہے جبکہ تلی ندی میں بھی درمیانے درجے کا سیلابی ریلا 25 ہزار کیوسک سے گزر رہا ہے جس کے باعث دریائے ناڑی کنال کے ارد گرد کے مکینوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے
اور ضلعی انتظامیہ سبی کی جانب سے شہر میں فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیے گئے ہیں اور تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں محکمہ آ پاشی کے مطابق ہرنائی اور اسپن تنگی کے علاقوں اور پہاڑوں پر موسلا دھار بارش ہونے کے باعث مزید پانی آنے کا خدشہ بھی بتایا جا رہا ہے۔
بختیارباد اور گردونواح میں بارشوں کی وجہ سے دریائے لہڑی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ سیلابی ریلے کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔بختیارباد، لہڑی اور گردونواح میں بارشوں کے باعث دریائے لہڑی سے 78 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔
سیلابی ریلے کے باعث مائی واہ،خانواہ سمیت مختلف ندیوں میں طغیانی کی وجہ سے معتدد دیہاتوں کا بختیارآباد اور لہڑی سے زمینی راستہ منقطع گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے فلڈ وارننگ کے باعث محکمہ ایریگیشن کی جانب سے کوئی بھی پیشگی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔بولان میں دریائے مٹھڑی لہڑی ندی،اور تلی ندی سے اونچے درجے کے سیلابی ریلے رواں ہیں بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں بارشوں کے بعد بولان کے دریاوں اور ندیوں میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے رواں ہیں دریائے مٹھڑی سے72ہزار کیوسک کا سیلابی ریلے آگئے لہڑی ندی سے78ہزار کیوسک کا سیلابی ریلے آگئے،
بولان ندی پنجرہ پل سے 10000 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلے گزر رہے ہیں بولان کے مشکاف وئیر سے2 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلے آگئے بولان ندی میں پانی کی سطح بلند،سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کازوے زیر آب آگیا پنجرہ پل کے مقام پر کازوے زیرآب آنے سے ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی جبکہ لائٹ ٹریفک رواں ہے گلے چوبیس گھنٹوں میں بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں شدید بارشیں متوقع،انتظامیہ کے مطابق تمام تیاریاں مکمل ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ تیار ہے۔٫
صحبت پور ضلع بھر میں بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایمرجنسی روم قائم کردیا گیا صحبت پور ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر میں مون سون کی رات گئے پہلی بارش کی بوندا باندی نے ہی تمام ترقیاتی پروگرام کا دعوی کھول دیا بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر صحبت پور آفس میں صحبت پور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے مون سون بارشوں کے لئے ایمرجنسی روم قائم کیا گیا جہاں تمام محکموں سے لیا گیا ہے۔
بیلہ کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب سے متاثرہ علاقے میں راستہ بحال کردیا نہ چیخ نہ پکار مطالبہ نہ اپیل سب کچھ اپنی مدد آپ کے تحت کرکے دکھا دیا تفصیلات کے مطابق نوتانی وانگ بیلہ کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب سے متاثرہ علاقے میں راستہ بحالی کا کام شروع کردیا
گوٹھوں کے متاثرہ راستے پر کھجور کے تنوں کی مدد سے پل بنا دی نوجوانوں کے اس اقدام نے سب کو حیران کردیا انتظامیہ بھی دیکھتی رہ گئی نوجوانوں کے اس اقدام کی تعریفیں دور دور تک ہونا شروع ہوگئی
ہم نہ انتظامیہ کا آسرہ کیا اور نہ ہی ان سے مدد مانگی ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنا کام پورا کرلیا۔بولان بھاگ اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور تیزہواؤں کے باعث بولان میں سیلابی صورتحال بارش سے ندی نالے میں درمیانی درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے
بھاگ شہر سمیت بولان بھر میں گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش نے ہر طرف جل تھل کردیابارش کے باعث نشینی علاقے زیر آب شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑابارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا حیدرشاہ وارڈ مستوئی محلہ میں بارش کا پانی دریا کا منظر پیش کر رہا ہے
نکاسی اب کے ناقص انتظامات کے باعث شہری پریشان ہوگئے نالیوں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہوگیا محکمہ موسمیات کی پین گوہی کے باوجود بھی کوئی انتظام نظر نہیں آرہے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر بولان سے نکاسی آب کے لیے انتظامات کرنے کی اپیل کی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 6اگست جاری رہے گا۔