اسلام آباد:مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ 5 اگست کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی باہر نکل کر پیغام دیں کہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
مشعال حسین ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پانچ اگست 2019ء کو ہندوستان نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا، کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، عظیم رہنماو¿ں کو شہید اور پاپند سلاسل کیا گیا ہے، یاسین ملک کو پھانسی پر چڑھانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ تحریک آزادی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہمارا دل اور دھڑکنیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
5 اگست کو پوری قوم کشمیریوں کیلئے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلے: مشعال ملک
وقتِ اشاعت : August 3 – 2024