|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2024

 ایران کے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو سزا دینا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیل پر براہِ راست حملے کا حکم دے دیا تھا۔

اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔

یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت میں موجود تھے۔