بنگلہ دیش کی صورتحال پر حکومت پاکستان کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آگیا۔ دفترخارجہ کی طرف سے بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور اس کی عوام بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امید ہے بنگلہ دیش میں حالات جلد معمول کے مطابق بحال ہوجائیںگ ے۔ توقع ہے کہ بنگلہ دیشی عوام کا اتحاد انہیں جلد ایک متوازن مستقبل کی جانب لے جائے گا۔
دوسری جانب بنگلادیش میں عبوری حکومت تشکیل دے دی گئی۔ ڈاکٹر محمد یونس کو چیف ایڈوائزر مقرر کردیا گیا۔ طلبا تحریک کے رہنما نے کہا کہ عبوری حکومت میں طلبا کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل ہوں گے۔ بنگلہ دیشی فوج میں بھی بڑے پیمانے پر ردو بدل۔میجرجنرل ضیا الاحسن کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
پریزیڈنٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس کو مقرر کرنیکا فیصلہ صدر، طلبا رہنماؤں اور تینوں افواج کے سربراہوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ طلبا تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے بتایا کہ عبوری حکومت میں طلبہ کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل ہیں۔ آج تمام ناموں کا اعلان کردیا جائیگا ۔ہمیں ریاستی وسائل اور اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔