کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کاشتکاروں اور برآمدکنندگان کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
دوسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں زرعی برآمدات میں اضافے کے وسیع مواقع ہیں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے، وفاق اور صوبوں کو مل کر زرعی شعبے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، کسانوں کو قرض کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوگا، حکومت کاشتکاروں اور برآمدکنندگان کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا خلیجی ممالک میں زرعی مصنوعات کی برآمد کے وسیع مواقع ہیں، بلوچستان میں 80 ہزار ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دی، ہر سال ایک ہزارگریجوایٹس کو زرعی تربیت کیلئے چین بھجوایا جائے گا۔