|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2024

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ احساس ہے کہ بجلی کے بل ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں، اگلے 2 سے 3 سال میں عوام کو ریلیف ملے گا۔

احسن اقبال نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سوشل میڈیا بڑا فتنہ بن چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں نوجوانوں کو گمراہ کر کے سری لنکن شہری کو قتل کیا گیا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ سزا اور جزاء عدالت کا کام ہے کسی جتھے کا کام نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مذہب کے نام پر ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں اس لیے آج مسلمانوں کو اتحاد و یک جہتی کی ضرورت ہے۔