|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2024

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے رابطوں کے معاملے پر سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو حراست میں لے لیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق آئی جی کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد سلیم بیگ شادمان میں سرکاری رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ شاہد سلیم 5 سال آئی جی جیل خانہ جات رہے اور وہ اکتوبر 2022 میں ریٹائر ہوئے تھے۔

گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی فوجی تحویل میں ہیں۔

پاک فوج نے کچھ روز قبل پاک فوج کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو تحویل میں لیا تھا۔