|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2024

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے حالیہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کو فیصلہ کن لمحہ قرار دے دیا۔

اسرائیل کے دورے پر آئے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے امریکا کی حالیہ سفارتی کوششیں ممکنہ طور پر آخری موقع ہیں جن کے ذریعے مغویوں کو رہا کرایا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی صدر نیتن یاہو سے ملاقات سے قبل انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے جولائی میں تہران میں قتل کے بعد ایران کے اسرائیل پر ممکنہ حملے کے خدشے کے پیشِ نظر امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن اتوار کو مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر تل ابیب پہنچے ہیں۔

مصر جانے سے پہلے وہ اعلیٰ اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے۔