|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2024

کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت کم ہوگئی۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاو  10 پیسے کم ہوا۔ 

10 پیسے کمی کے بعد ڈالر 278 روپے 44 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک کے گزشتہ کاروباری سیشن میں ڈالر 278 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 10 پیسے کم ہوکر 280 روپے 30 پیسے ہے۔