دفتر خارجہ نے ایران کے شہر یزد میں سڑک کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی زائرین کے خاندانوں سے دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کی ہدایت پر زاہدان میں پاکستان کے قونصل کو موقع پر پہنچنے اور زمینی صورتحال کے بارے میں معلوم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
وزارت خارجہ نے بھی اپنے کرائسسز مینجمنٹ یونٹ کومتحرک کردیا ہے تاکہ ان کوششوں میں تعاون کیا جاسکے اور میتیں وطن لانے میں سہولت فراہم کی جاسکے۔