|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2024

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے والد اور مفتی محمود سے متعلق گفتگو کی۔

صحافی نے سوال کیا کہ آج قاضی فائز عیسیٰ نے مفتی محمود کے واقعے کا حوالہ دیا جب وہ قاضی عیسیٰ کی تعزیت پر گئے۔

اس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں کی روایات ہیں، غم اور خوشی میں جانا ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شخصیات کا احترام اور اختلاف کے باوجود بھی احترام ہماری اقدار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے سے یہ روایات اور چیزیں ختم ہو رہی ہیں۔ اخلاقی اقدار کا معاشرے سے ختم ہونا غلط ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے یہ بات سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس میں عدالت آمد پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔