|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کیس میں مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ عدالتی فیصلےمیں کوئی غلطی یا اعتراض ہے تو بتائیں، دیگر اکابرین کو بھی سنیں گے۔

مبارک ثانی ضمانت کیس میں سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے دائر نظر ثانی درخواست پر سماعت میں  مفتی تقی عثمانی ترکیہ سے بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ اگر ہم سے کوئی غلطی ہوجائے تو اس کی اصلاح بھی ہونی چاہیے، پارلیمان کی بات سر آنکھوں پر ہے۔

قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئین کی پچاسویں سالگرہ پر وہ خود پارلیمنٹ میں گئے، آپ کا شکریہ آپ ہمیں موقع دے رہے ہیں، کبھی کوئی غلطی ہو تو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، جنہوں نے نظرثانی درخواست دائر کی ان کا شکریہ ادا کیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کون کون سے علماء کرام عدالت میں موجود ہیں، ہم تعین کرنا چاہتے ہیں ہمیں کون کون رہنمائی کرے گا۔