|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بوناراست کنیکٹیوٹی جدید تکنیکوں کے ذریعے مالیاتی ٹرانزیکشنز کو فروغ دینے کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے۔

بوناراست کنیکٹیوٹی کے نفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سب کو خوش آمد کہتا ہوں اور اس منصوبے کے لیے میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سمیت دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے بہت اچھا کام کیا ہے، پہلے میں کچھ غلطیاں صحیح کرنا چاہوں گا، کارنداز کے سی ای او نے بتایا کہ اس کے مکمل ہونے کا وقت 5 سال تھا لیکن اسے 5 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے، بونا کا مطلب ہے ’بنایا‘ ہے یعنی ’بلڈنگ‘۔

شہباز شریف نے بتایا کہ بونا راست کا نفاذ ہمارے لیے بہت اہم ہے، یہ پاکستان کی ڈیجیٹل پیمنٹ انفرااسٹرکچر کو دنیا بھر تک پھیلا دے گا، آج ہمارا ملک وسیع تر مالیاتی ایکو سسٹم نظام میں ضم کر کے گورننس کی نئی جہت میں داخل ہو رہا ہے، یہ اقدام ہمارے عرب ممالک کے ساتھ تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کردے گا، اس کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بونا راست اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کس طرح جدید ٹیکنالوجی کو نافذ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے اور یہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ملک اپنی 77ہویں سالگرہ منا رہا ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ عرب اور پاکستان کے کراس بارڈر ریٹیل ریمیٹینس اور ترسیلات زر کی رقم 20 ارب امریکی ڈالر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو میرے کام کو مشکل بنا رہا ہے وہ ایف بی آر ہے اور اب اس کی دیجیٹائزیشن ہورہی ہے، میلنڈا فاؤنڈیشن اس کے لیے ہماری مدد کر رہا ہے اور میکنزی ہماری کنسلٹنٹ فرم ہے، میرا دوسرا بڑا چیلنج پاور سیکٹر ہے، ہم ایک ہوم گرون اکنامک پروگرام بھی لارہے ہیں، میں جلد اس کا اعلان کروں گا، ہماری قوم بہت بہادر ہے، یہ انتہائی پر امید قوم ہے، ی سب ریفارمز اب ہو رہے ہیں، اب بات کا نہیں نفاذ کا وقت ہے۔

قبل ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں میکرو اکنامک استحکام آرہا ہے، بوناراست کنیکٹیوٹی ایک انتہائی اہم قدم ہے، وزیر اعظم کی چئرمین شپ میں ہم نے ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت بہترین کی جانب گامزن ہے، ایک ہفتے پہلے ہم نے ٹرانسفارمیشن ٹیم سے مشاورت کی اور ہم سعودی کی ٹرانسفارمیشن سے بہت کچھ سیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی روپےکی قدرمستحکم ہورہی ہے، ڈیجیٹل کی اکانومی طرف بڑھناخوش آئند ہے، پالیسی ریٹ بھی بڑھ رہا ہے، سرمایہ کار بھی ملک میں آرہے ہیں، معیشت پر اعتماد بحال ہو ا رہا ہے، اس کے ساتھ ہم اسٹرکچرل ریفارمز کے ویژن پر بھی پر عزم ہیں، ترسیلات کسی بھی ملک کی لائف لائن ہوتے ہیں اور یہ پاکستان کے لیے بھی لائف لائن ہے، ہم نے جولائی میں 3 ارب ڈالر کے ترسیلات موصول ہوئے۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبےکےنفاذ کا اجرا کردیا، وزیر اعظم کےویژن کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو رقوم بھجوانےکے تیز، مؤثر اورکم لاگت کا منصوبےکا نفاذ شروع ہوگیا، منصوبےکےتحت پاکستان کے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ کے تحت قائم بونا سے جوڑا جارہا ہے۔